اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رِمس کا کارنامہ، آپریش کے بغیر بچے کی مسکان لوٹائی - ریاست جھارکھنڈ

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے معروف ہسپتال رِمس میں ایک تاریخی کام ہو ا ہے۔ چترا کے رہنے والے چھ برس کے بچے کے دل میں موجود چھ ملی میٹر کے سراخ کو بغیر آپریشن کے ہی بند کر دیا گیا۔

رِمس کا کارنامہ، آپریش کے بغیر بچے کی مسکان لوٹائی

By

Published : Jul 28, 2019, 1:00 PM IST

چھ برس کے آریَن کے دل میں چھ ملی میٹر کا سراخ تھا اور اس سراخ کو رِمس کے ڈاکٹر پرشانت نے آپریشن کے بغیر ہی بند کر دیا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق رمس ہسپتال میں اس علاج کو تاریخی بتایا جا رہا ہے۔

رِمس کا کارنامہ، آپریش کے بغیر بچے کی مسکان لوٹائی

اس آپریشن میں تقریباً چھ لاکھ سے آٹھ لاکھ تک کا خرچ ہوتا ہے لیکن مرکزی حکومت کی نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام اسکیم کے تحت بچے کا علاج مفت میں ہوا۔

بچے کے کامیاب علاج کے بعد اس کے والدین نے ڈاکٹر پرشانت کو کافی دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آریَن کے گھر والوں نے غریبی کی وجہ سے امید ہی چھوڑ دی تھی کہ ان کے بچے کا علاج ہو پائےگا لیکن حکومت کی ہیلتھ اسکیم سے اور ڈاکٹر پرشانت کی مدد سے علاج ممکن ہو پایا۔

وہیں اس کامیابی پر رِمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی کے سنگھ نے کہا ہے کے 'یہ فخر کی بات ہے اور ہم آگے بھی مریضوں کا اس طرح سے علاج کرتے رہیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details