راجیو گوبا نے جناب پی کے سنہا کے سبکدوش ہونے کے بعد بھارتی حکومت میں نئے کابینہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
راجیو گوبا جھارکھنڈ کاڈر کے (1982بیچ) کے آئی اے ایس افسر ہیں اور بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، مثلاً مرکزی داخلہ سکریٹری، بھارت سرکار میں شہری ترقیات کی وزارت میں سکریٹری اور جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری۔
انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بھارت کی نمائندگی بھی کی ہے۔
جناب گوبا اپنے نئے عہدے پر بہت سے قیمتی اور وسیع تجربات کے ساتھ کام کریں گے۔ ان تجربات میں سکیورٹی، حکمرانی اور مرکزی نیز ریاستی حکومتوں میں مالی عہدے اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدوں سے حاصل تجربات بھی شامل ہیں۔
وہ دفعہ 370 منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے مرکز کے فیصلے پر عمل درآمد میں اہم رول ادا کرچکے ہیں اور انہیں اس فیصلے پر غلطیوں سے پاک اور صاف ستھرے طریقے پر عمل درآمد کے لیے جانا جاتا ہے۔
تفصیلات پر گہری نظر رکھتے ہوئے انہوں نے وزارت داخلہ میں ان اقدامات کی ترتیب اور ان پر عمل درآمد میں رہنمائی کی۔ایک چھوٹی سی اہم ٹیم کے ساتھ انہوں نے انتظامیہ اور سکیورٹی انتظامات کے لیے کام کرتے ہوئے آئینی اور قانونی پہلوؤں کو قطعی شکل دی۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر انہوں نے ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے 2015ء میں ایک کثیر جہتی لائحہ عمل تیار کیا اور اس پر عمل درآمدپر رہنمائی کی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ماؤنوازوں کے دائرہ اثر کا پھیلاؤ کافی سکڑ گیا۔
وزیر داخلہ کے علاوہ جناب گوبا نے مرکزی حکومت میں کئی شعبوں میں خدمات انجام دیں، مثلاً شہری ترقیات، دفاع، ماحولیات ،جنگلات اور الیکٹرونکس کے محکمہ نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی۔
جھارکھنڈ کے چیف سیکریٹری کے حیثیت سے جناب گوبا نے حکمرانی اور اقتصادیات میں بڑی اصلاحات کیں، جن میں پیشہ ور افراد کا ذیلی داخلہ، وزارتوں کی ترتیب نو اور ان کا سائز کم کرنا اور مزدوروں کے معاملے میں اصلاحات شامل ہیں۔
ان کے عہدے کی مدت کے دوران جھارکھنڈ جو کاروبار میں آسانی کے معاملے میں آخری پوزیشن پر تھا، اوپر چڑھ کر تیسری پوزیشن پر آگیا۔
جناب گوبا نے بین الاقوامی مالی فنڈ کے بورڈ میں چار سال تک بھارت کی نمائندگی کی۔