سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے فلم ’دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی کو ہمیشہ سے ہی اپنی ماں سری دیوی سے موازنہ کا سامنا کرنا پڑاہے۔ جس سے جھانوی بالکل خوش نہیں ہوتیں حالانکہ ان کاماننا ہے کہ اداکاری میں مقابلہ لازمی ہے۔
جھانوی نے ماں سری دیوی سے اپنے مقابلے کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میں ایک مختلف انسان ہوں۔معاشرے کے ایک حصے نے میری فلم 'دھڑک' میں مجھے دیکھنے کی کوشش کی، لیکن ایک حصہ نے اس دوران بھی مجھ میں سری دیوی کو تلاشا۔