اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس اور میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال - مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال

ضلع جھانسی کے علاقے بندیل کھنڈ میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کے علاج کی سہولت صرف ایک سرکاری میڈیکل کالج کو مہیا کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کا مسلۂ اور میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال
کورونا وائرس کا مسلۂ اور میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال

By

Published : Mar 25, 2020, 10:01 PM IST

ضلع کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے ملازمین نے ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کورونا وائرس کا مسلۂ اور میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال

مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ادا کی گئی ہے اسی وجہ سے میڈیکل کالج کے تقریباً تمام ملازمین نے متفقہ طور پر ہڑتال کا فیصلہ ہے اور ساتھ ہی تمام کاموں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے سبب ان کا گھر مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ جبکہ ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔

اس تعلق سے میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے درپیش آرہا ہے جسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع جھانسی اور آس پاس کے متعدد اضلاع میں صرف مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں ہی کورونا وائرس کے علاج کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے اور اس موقع پر ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details