جوائنٹ انٹرینس اگزامینیشن مینس امتحانات 2021 اب 13 مخلتف زبانوں میں منعقد کرائے جائیں گے، جن میں اردو زبان بھی شامل ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق آئندہ سال 2021 میں ہونے والے جے ای ای مینس 13 زبانوں میں منعقد کرائے جائیں گے، جن میں ہندی، اردو، انگریزی، گجراتی، کَنڈ، ملیالم، مراٹھی، اڑیا، بنگالی، آسامی، پنجابی، تمل اور تیلگو شامل ہیں۔
این ٹی اے کی جانب سے امتحانات کا جدول بھی جاری کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیشن 1 کے امتحانات فروری 13 سے فروری 26، 2021 کے درمیان منعقد کرائے جائیں گے جبکہ سیشن دو کے امتحانات مارچ 15 سے مارچ 18 کے درمیان، سیشن تین کے اپریل 27 سے اپریل 30 اور سیشن چار کے مئی 24 سے مئی 28، 2021 کے درمیان منعقد کرائے جائیں گے۔