اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے ای ای امتحان: وزیر تعلیم کی طلبا کو نیک خواہشات - مختلف امتحانی مراکز

سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان ملک بھر میں آج سے جے ای ای کے امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں، ملک کی مختلف امتحانی مراکز پر اںٹرنس امتحان میں شرکت کرنے کے لیے طلبا و طالبات پہنچے۔

جے ای ای امتحان: وزیر تعلیم کی طلباء کو نیک خواہشات
جے ای ای امتحان: وزیر تعلیم کی طلباء کو نیک خواہشات

By

Published : Sep 1, 2020, 11:40 AM IST

یکم تا چھ ستمبر منعقد ہونے والے جے ای ای امتحانات سے قبل مرکزی وزیر تعلیم نشانک پوکھریال نے طلبا وطالبات کو نیک خواہشات پیش کیں، وزیر تعلیم نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور طلبا اور ان کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کر دہ رہنما خطوط کے مطابق امتحانی مراکز پر پہنچیں۔

وزیر تعلیم نے طلباء اور ان کے والدین کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی اور انتظامی عہدیداروں نے کہا ہے کہ طلبا کو ہر طرح کی مدد دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں لگ بھگ 11 لاکھ طلباء نے جے ای ای امتحان کے لیے درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جے ای ای مین امتحانات آج سے شروع، 37 ہزار طلبا کی شرکت متوقع

خاص بات یہ ہے کہ 'این ٹی اے' کے ما تحت منعقد کیے جانے والے مقابلہ جاتی (انٹرنس) امتحان کو کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی تھی، امتحان کے انعقاد کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی گئی تھی لیکن عدالت عظمی نے امتحان کے منسوخ کرنے کی اپیل کو خارج کر دیا تھا۔

جس کے بعد ملک بھر میں طلباء وطالبات نے اس کی مخالفت کی تھی، سبھی سوشل میڈیا پر مسلسل 'جے ای ای-نیٹ بائیکاٹ' کا ٹرینڈ چلایا جانے لگا، سبھی سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالفت میں میدان میں اتر آئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details