جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) نے جواہرلال نہرو یونیورسیٹی میں تشدد کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے اور یونیورسیٹی کے وائس چانسلر اور اعلیٰ انتظامیہ کو فوری طور پر عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے آج یہاں بیان جاری کر کے جے این یو کے طلباءکے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ جے این یو میں جس طرح سے کل غنڈوں نے تشدد کیا اس کی ان کی پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے این یو طلباءیونین کے منتخب نمائندوںپر جس طرح سے باہر سے آئے غنڈوں نے حملہ کیا ہے اس کی مذمت سماج کے سبھی طبقے کررہے ہیں۔