جیا پردہ رامپور میں ایک اتنخابی ریلی کے دوران اعظم خاں کو قرآن کا حوالہ دیا اور کہا کہ قرآن میں خواتین کی عزت کے لیے کہا گیا ہے، ان کی خدمت کے لیے کہا گیا ہے، غریبوں کی عصمت کے لیے حفاظت کے لیے کہا گیا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے یہاں میں انصاف کے لیے آئی ہوں، یہ انصاف صرف میرے لیے نہیں، بلکہ آپ کے لیے ہے، آپ کے گھر میں ماں، بیٹی اور بہو ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ایک خاتون کے حق میں ایسے نازیبا الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے۔
جیا پردہ اس سے قبل دوبار ایس پی کی ٹکٹ پر رام پور سے رکن پارلیمان منتخب ہو چکی ہیں، لیکن اس بار بی جے پی کی ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔
اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اعظم خان پر بی جے پی کی امیدوار جیا پردہ کے خلاف قابل اعتراض مبینہ بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔
اعظم خاں نے رام پور میں اتوار کے روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں نے اسے (مبینہ جیا پردہ) رامپور لے آیا۔ آپ اس کے گواہ ہیں کہ میں نے کسی کو اس کے جسم کو چھونے کی اجازت نہیں دی'۔
انہوں نے کہا تھا کہ' آپ کو ان کے اصلی چہرے کو پہنچاننے میں 17 برس گزر گئے، لیکن اس کو میں نے17 دن کے اندر ہی پہچان لیا تھا کہ اس کی چڈی خاکی رنگ کی ہے'۔