اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے شنکر کی نیپال کی صدر سے ملاقات - بھارت نیپال دوطرفہ تعلقات کی توسیع کا مکمل جائزہ

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے خیرسگالی ملاقات کی۔

جے شنکر کی نیپال کی صدر سے ملاقات

By

Published : Aug 22, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:25 PM IST

ڈاکٹر جے شنکر اس وقت ہند نیپال مشترکہ کمیشن کے پانچویں اجلاس کی شریک صدارت کرنے نیپال کے دورے پر ہیں۔

نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی اور ڈاکٹر جے شنکر نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت نیپال دوطرفہ تعلقات کی توسیع کا مکمل جائزہ بھی لیا۔

ڈاکٹر جے شنکر گیاولی کو مرکزی حکومت کی جانب سے 80.71 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کریں گے جیساکہ حکومت ہند نے نیپال کے ترائی علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے 500 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ زیر تعمیر سڑکوں میں سے چار منصوبے افتتاح کے لیے تیار ہیں۔

نیپال بھارت مشترکہ کمیشن کا قیام جون 1987 میں ہوا تھا۔ اس کی میٹنگیں باری باری سے نیپال اور بھارت میں ہوتی ہیں۔ مشترکہ کمیشن کی آخری میٹنگ اکتوبر 2016 میں نئی ​​دہلی میں ہوئی تھی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details