سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا آج انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصہ تک رکن پارلیمان بھی رہے ۔ ان کا سنہ 2001 کا پارلیمان کا اجلاس ایک اہم ترین اجلاس تھا، جب کہ جسونت سنگھ کو بہترین رکن پارلیمان کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
جس کا مطلب یہ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے پارلیمان کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے پارلیمان کے تمام سرمائی اجلاس میں پابندی کے ساتھ شرکت کی۔
بھارت کے سابق وزیردفاع جسونت سنگھ کا آج 82 برس کی عمر میں انتقال دارالحکومت دہلی کے آرمی ہسپتال میں ہوگیا۔
وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔
ان کے اتنقال پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔