اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیمانچل میں جے ڈی آر کو کامیابی کا یقین - ریاست بہار کے علاقہ سیمانچل

ریاست بہار کا مسلم اکثریتی خطہ سیمانچل کی 24 اسمبلی نشستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کی نگاہ ہے۔

جے ڈی آر کے قومی کنوینر اشفاق رحمن
جے ڈی آر کے قومی کنوینر اشفاق رحمن

By

Published : Sep 17, 2020, 7:19 AM IST

تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم نے ان سیاسی جماعتوں کی مشکل بڑھا دی ہیں۔

جنتا دل راشٹروَادی (جے ڈی آڑ) نے بھی سیمانچل میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

ریاست میں اسمبلی انتخاب کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سابق مرکزی وزیر مالیات یشونت سنہا کی قیادت میں بنی متحدہ ڈیموکریٹک الائنس کی اتحادی جماعت جے ڈی آر کے قومی کنوینر اشفاق رحمن نے سیمانچل میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

جے ڈی آر کے قومی کنوینر اشفاق رحمن

جے ڈی آر نے بھی سیمانچل میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے اے ایم آئی ایم کو انتشار پھیلانے والی پارٹی قرار دیا ہے۔

اشفاق رحمن نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ان کے الائنس تعاون سے حکومت قائم ہوگی۔

مزید پڑھیں:'قینچی نشان' جن ادھیکارپارٹی کے نام

اشفاق رحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا مسلمان ان کی پارٹی کو پسند کر رہے ہیں، انہیں ریاست میں مسلمانوں سمیت تمام طبقات کی حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details