دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں سناٹا چھایا رہا، بھیڑ بھاڑ کے لیے مشہور پرانی دہلی کی سڑکیں بھی ویران رہیں اور جامع مسجد جیسا علاقہ جہاں رات کے آخری پہر میں بھی لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے وہاں بھی سنسان رہا۔
دارالحکموت لکھنؤ کے پورے شہر میں خاموشی طاری رہی۔شہر کے حضرت گنج، چوک، نکھاس، آمین آباد، گھنٹہ گھر بازار یہ سبھی بازاروں میں پوری طرح تالا بندی رہی، یہاں تک کہ پیٹرول پمپ میں صرف پولیس، ایمبولینس سروس کو ہی پیٹرول دیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کثیر تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں تالیاں، تھالیاں اور سنکھ بجا کر کے کرونا وائرس کی لڑائی کی حمایت کیا اورڈاکٹرز پولیس و دیگر خدمتگار عملے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران آج پورا شہر سنسان نظر آیا۔