اردو

urdu

جے پی نڈا سے دہلی میں جنا سینا پارٹی سربراہ کی ملاقات

معروف تیلگو فلم اداکار پون کلیان نے آندھرا پردیش میں مستقبل میں ہونے والے تمام انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد اور نئے سیاسی محاذ کی تشکیل کی اطلاعات کے ساتھ جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

By

Published : Jan 23, 2020, 1:53 PM IST

Published : Jan 23, 2020, 1:53 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:47 AM IST

جے پی نڈا سے دہلی میں جنا سینا پارٹی سربراہ کی ملاقات
جے پی نڈا سے دہلی میں جنا سینا پارٹی سربراہ کی ملاقات

مشہور تلگو فلم اداکار پون کلیان زیرقیادت جناسیناپارٹی کے آندھرا پردیش میں مستقبل میں ہونے والے تمام انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے لڑنے اور اس طرح ریاست میں نئے سیاسی محاذ کی تشکیل کی اطلاعات کے درمیان آج صبح قومی دارالحکومت نئی دہلی میں اداکار نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

ان کے ساتھ اے پی بی جے پی کے لیڈران بھی تھے۔پون کلیان نے نومنتخب بی جے پی صدر نڈا کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ جناسینا پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ حصہ لیا تھا تاہم ریاست میں جناسیناپارٹی کو اسمبلی کی صرف ایک ہی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ اے پی کے تین دارالحکومتوں کے قیام کے مسئلہ کو وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ کے علم میں لانے کے سلسلہ میں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کی تبدیلی کے مسئلہ میں مرکزی حکومت، وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ کا کوئی رول نہیں ہے وائی ایس آر کانگریس کے لیڈران اپنی اراضیات کے کاروبار کے لیے دارالحکومت کو تبدیل کررہے ہیں۔ اپنی خودغرضی کے لیے دارالحکومت کو تبدیل کیاجارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 2فروری کو بی جے پی،جناسینا مل کر دارالحکومت کے کسانوں کی حمایت اور آندھراپردیش کے مستقبل کے لئے لانگ مارچ منعقد کریں گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details