گاوں کو پلاسٹک سے نجات دلانے کا کام گاؤں والوں کی متحدہ کوششوں کی سبب ہی ممکن ہو سکا ہے۔
اندور سے 10 کلومیٹر دوری پر واقع مدھیہ پردیش کا یہ گاؤں پورے علاقے میں 'بلیو ولیج' کے نام سے مشہور ہے کیونکہ گاوں کے ہر کونے میں صرف نیلے مکانات اور دیواریں ہی نظر آتی ہیں۔
گاؤں والوں کی نظر میں نیلا رنگ ایک اور معنی بھی رکھتا ہے ، ان کے مطابق یہ رنگ اس گاؤں کو پلاسٹک سے پاک ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس گاؤں کی دیواروں پر پلاسٹک استعمال مخالف نعرے اور صفائی ستھرائی سے متعلق پیغامات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 385 گھروں پر مشتمل سندوڈا کے باشندوں نے اپنے گاوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کے لئے پورے گرام پنچایت نے اکتوبر میں گاؤں کے لوگوں کو پلاسٹک کے برے اثرات سے آگاہی کی مہم چلانی شروع کی، اور صرف 80 دنوں کے عرصہ میں گاوں والوں نے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر گاوں کو پلاسٹک فری بنا دیا۔