اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں توی ایکسپریس کا ڈبہ انجن سے الگ، ایک ہلاک - ڈبہ انجن سے الگ

ریلوے ذرائع نے بتایاکہ جموں توی ایکسپریس لدھیانہ سے رات 11:15 منٹ پرروانہ ہوئی تھی، جس کا اگلا اسٹاپ انبالہ تھا، لیکن سرہند کے نزدیک تقریبا 12:00 بجے انجن اور باقی ٹرین کے بیچ لگاہوا 'ہک' ٹوٹنے سے ڈبے انجن سے الگ ہوگئے۔

jammu-tavi-train
جموں توی ایکسپریس کا ڈبہ انجن سے الگ، ایک ہلاک

By

Published : Jan 26, 2020, 6:11 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST

جموں توی ایکسپریس کا انجن کل دیر رات سرہند کے نزدیک ٹرین سے الگ ہوگیا اور غالبا جھٹکا لگنے سے ڈبہ سے گرکر ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایاکہ ٹرین لدھیانہ سے رات 11:15 منٹ پر روانہ ہوئی جس کا اگلا اسٹاپ انبالہ تھا، لیکن سرہند کے نزدیک تقریبا بارہ بجے انجن اور باقی ٹرین کے بیچ لگاہوا 'ہک' ٹوٹنے سے ڈبے انجن سے الگ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سہارنپور: پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا

اطلاع کے مطابق جھٹکا لگنے سے دروازے پر کھڑا ایک مسافر گرپڑا اور اسکی موقع پر ہی موت ہوگئ۔بعد میں ریلوے کے اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور ڈبہ کو سرہند ریلوے اسٹیشن پر لا کر انجن سے جوڑا گیا ۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details