اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر:بھیانک سڑک حادثہ ،6 افراد ہلاک - جموں و کشمیر

ضلع راجوری میں گذشتہ دیر شب خستہ حال سڑک کی وجہ سے گاڑی کھائی میں جا گری۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 31, 2019, 1:18 PM IST

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تقریباً ایک بجے راجوری سے درہال جارہی ایک ٹاٹا میجک ڈرائیوار کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں گر گئی۔ جس میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس حادثہ میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی جائے واردات پر ہی دردناک موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہیں، جنہیں ضلع ہسپتال میں منتقل کیا گیاہے۔جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا،لیکن راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون نے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق راجوری سے درہال کی جانب جا رہا ٹاٹا میجک گاڑی اچانک ڈرائیوار کے قابو سے باہر ہو کر چالیس فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ہلاک شدگان کی شناخت محمد شبیر، منیر حسن، شوکت علی، محمد حسین، ریشم بی اور پرویز اختر کے طور پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب مقامی لوگوں نے حادثے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details