جموں و کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وہاں کے حالات کے سلسلے میں کانگریس کے رہنماؤں کے مسلسل حملے کے درمیان گورنر ستیہ پال ملک نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو کشمیر آنے کی دعوت دی ہے۔
ملک نے کہا کہ 'راہل گاندھی ایک بڑی پارٹی کے رہنما ہیں۔ میں ان سے بالغانہ بیان کی امید کرتا ہوں۔ میں ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بولیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کچھ نہیں بولا لیکن وہ اپنی پارٹی کی میٹنگ سے باہر آئے اور کہنا شروع کردیا کہ کشمیر میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔'