دیوبند میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے 19 اور 20 اکتوبر کو ایک اجلاس منعقد کیا جانا تھا جس کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد منتظمہ کمیٹی نے انہیں تاریخوں میں دہلی میں اجلاس کرنے کی کوشش کی۔
جمعیت علماء ہند کا اجلاس مؤخر - موجودہ صورت حال
ریاست اترپردیش کے مشہور شہر دیوبند میں جمعیت علماء ہند کے اجلاس کو انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی۔
فائل فوٹو
اس سلسلے میں منتظمہ کمیٹی نے رام لیلا میدان، دہلی عیدگاہ کے تعلق سے ذمہداران سے گفتگو کرنے کے بعد ہمیں یہ یقین ہوگیا کہ' اجلاس کے ایجنڈے میں ( ملک کے موجودہ صورت حال، بابری مسجد اور ہجومی تشدد وغیرہ )شامل ہونے کی وجہ سے ہمیں اجازت نہیں ملی'۔
انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ضلع میں انتخابات ہیں۔ منتظمہ کمیٹی نے کہا کہ' انہیں مجبوراً اجلاس مؤخر کرنا پڑا'۔