اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’مرکزی حکومت لوگوں کو پریشان کررہی ہے‘ - ریاست بہار کے ضلع پورنیہ

ریاست بہار کے ضلع پورنیہ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے مظاہرہ سے لدیدہ فرزانہ نے خطاب کیا۔

jamia-poster-girl-ladeeda-farzana-on-the-stage-in-purnea-caa-protest
’مرکزی حکومت لوگوں کو پریشان کررہی ہے‘

By

Published : Jan 22, 2020, 12:39 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:29 PM IST

جامیہ ملیہ اسلامیہ کی پوسٹر گرل لدیدہ فرزانہ نے اس موقع پر مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لڑائی میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

اس ریلی کا اہتمام اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم ایم نے کیا تھا۔

’مرکزی حکومت لوگوں کو پریشان کررہی ہے‘

جامعہ کی طالبہ لدیدہ فرزانہ نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی سخت نکتہ چینی کی۔

انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریت سے متعلق کوئی دستاویزات نہ دکھائیں کیوں کہ مرکزی حکومت لوگوں کو پریشان کررہی ہے۔

لدیدہ فرزانہ نے کہا کہ آج پورے ملک میں خوف اور نفرت کی فضا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت سی اے اے اور این پی آر جیسے کالے اور غیر آئینی قانون لا کر پورے ملک کے عوام کو پریشان کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ ، جن عوامی ووٹوں سے اقتدار تک پہنچے ، آج وہ لوگوں سے شہریت کے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ جب ووٹ دینے والے لوگ ملک کے شہری نہیں ہیں تو پھر وہ کیسے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

’مرکزی حکومت لوگوں کو پریشان کررہی ہے‘

کون ہیں لدیدہ فرزانہ
لدیدہ فرزانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی اے عربی فرسٹ ایئر کی طالبہ ہیں۔ لدیدہ فرزانہ کا تعلق کیرلا کے ساحلی شہر کنور سے ہے۔

انہوں نے کنور کے سر سید کالج ، تالیپاربہ میں تعلیم حاصل کی ہے اور معاشیات میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔ اب وہ جامعہ میں ایک بار پھر عربی میں انڈرگریجویٹ ہے۔

پندرہ دسمبر کی تصویر

دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں 15 دسمبر کی تصویر ، جس میں پولیس اور طلبا کی تصویر نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ اس میں سے دو طالبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان کے نام لدیدہ فرزانہ اور عائشہ رینا تھیں۔ یہ دونوں لڑکیاں پولیس لاٹھیوں کے سامنے اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details