دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے صدر پروفیسر ایس ایم اختر کو انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) ٹرسٹ نے ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی اراضی پر تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشے کو حتمی شکل دینے کے لیے کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ کے طور پر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اترپردیش حکومت کے ذریعہ ایودھیا میں الاٹ کی گئی اراضی پر مسجد اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے لئے 15 رکنیانڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن(آئی آئی سی ایف) ٹرسٹ تشکیل دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ایودھیا اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے گذشتہ برس نو نومبر کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لئے ایودھیا میں سنی وقف بورڈ کو زمین فراہم کرے اور اس کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کرے۔