اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ نے مودی حکومت کو 2.66 کروڑ کا بل بھیجا - مودی حکومت کو جامعہ کی جانب سے نقصانات کے بل

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کو 2.66 کروڑ کا بل بھیجا ہے۔

جامعہ نے مودی حکومت کو بھیجا 2.66 کروڑ کا بل
جامعہ نے مودی حکومت کو بھیجا 2.66 کروڑ کا بل

By

Published : Feb 19, 2020, 2:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:25 PM IST

یونیورسٹی کے ذریعہ بھیجے گئے بل کے مطابق دہلی پولیس کے ذریعے گزشہ برس 15 دسمبر کو احاطے اور لائبریری میں جو توڑ پھوڑ کی گئی تھی اس سے تقریبا دو کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 390 روپے کی عوامی ملکیت کو نقصان پہنچا ہے۔

اس بل کے ساتھ منسلک خط میں انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکار بغیر اجازت کیمپس میں داخل ہوئے اور لاٹھی، ڈنڈوں سے طلبا پر حملہ کر دیا اتنا ہی نہیں ملکیت کو نقصان بھی پہنچایا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں جامعہ کیمپس اور لائبریری کے کئی ایسے ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئے ہیں جس میں پولس اہلکار طلبا پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان ویڈیوز میں یونیورسٹی کی ملکیت کو نقصان پہنچتا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔

خاص طور سے ویڈیو میں لائبریری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں پر ہاتھ سے مارے جانے کا فوٹیج بھی سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں جامعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو تقریباً 25 سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا جن کی قیمت 4.75 لاکھ ہے۔

حالانکہ دہلی پولیس ان الزامات کی تردید کر رہی ہے، دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جو ویڈیوز جاری کی گئی ہیں ان میں سے کچھ ویڈیوز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details