جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے پریلمز امتحان میں 283 طلباء نے شرکت کی تھی جس میں 101 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔یہ تمام طلباء یو پی ایس سی کے مینز امتحان میں شامل ہوں گے ۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے یو پی ایس سی کے پریلمز امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو جامعہ کے لیے بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے۔ ہم آنے والے برسوں میں اس سے بہتر نتائج کی توقع کرتے ہیں۔
جامعہ سے 101 طلباء نے پریلمز میں کامیابی حاصل کی - جامعہ ملیہ اسلامیہ پریلمز امتحانات 2020
سول سروسز کے پریلمز امتحانات 2020 کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں یہ امتحان 4 اکتوبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس برس خاص بات یہ رہی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے 101 طلباء نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جامعہ سے 101 طلباء نے پریلمز میں کامیابی حاصل کی
یو پی ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ پریلمز کے تمام کامیاب امیدواروں کے لیے سول سروسز کے مینز امتحانات 2020 کا فارم 28 اکتوبر سے 11 نومبر تک پو پی ایس سی کے ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔اس میں کہا گیا کہ ڈی اے ایف - I کو بھرنے اور اسے جمع سے متعلق اہم ہدایات ویب سائٹ پر مہیا کردئیے گئے ہیں ۔ اس میں مزید کہا گیا کہ سول سروز مینز امتحانات 2020، 8 جنوری 2021 سے شروع ہوں گے۔