ملک کے مختلف انجینئرنگ کالجوں کی سیکڑوں ٹیموں نے 6 مختلف موضوعات کے لیے اس مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔
تاہم جامعہ ملیہ اسلامیہ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ۔ سالِ دوم کے طلباء ایفا زرین، شاہ رخ خان، سیف علی خان اور الیکٹریکل انجینئرنگ سال دوم کے ابھیشیک شکلا پر مشتمل ٹیم نے تھیم کنسٹرکٹ - او بوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
جامعہ نے اول مقام حاصل کیا اس کے لیے انہیں ایک اسائنمنٹ دیا گیا تھا ، جس میں انہیں ایک روبوٹ بنانا تھا جو تباہی کے دوران منہدم عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
ای وائی آر سی -2019 میں، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 28 ٹیموں نے مقابلہ میں حصہ لیا، جن میں سے 25 ٹیموں نے اول مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور 10 ٹیمیں مرحلہ دوم میں داخل ہوئیں۔
واضح رہے کہ ای ینترا ایک ایسا منصوبہ ہے جو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی) کے زیر اہتمام نیشنل مشن آن ایجوکیشن کے ذریعے آئی سی ٹی (این ایم ای سی ٹی) کے ذریعہ ملک بھر میں انجینئرنگ / سائنس / پولی ٹیکنک کالجوں میں موثر ایمبیڈڈ سسٹم اور روبوٹکس کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔