بھارت کے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے آسٹریلیا کے وزیرخارجہ پارسی پائنے سے ملاقات کی اور علاقائی امور میں نئی دہلی اور کینبرا کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
بدھ کے روز ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے درمیان جون میں ہونے والے ورچوئل سربراہی اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں ہونے والی پیشرفت میں اضافہ ہوا۔