اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بولسونارو کی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی

برازیل کے صدر جائربولسونارو نے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے الگ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

jair bolsonaro threatens to sever ties with who
بولسونارو کی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی

By

Published : Jun 6, 2020, 2:01 PM IST

برازیل کے صدر جائربولسونارو نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر امتیازی سلوک اور سیاست کرنے کر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 'امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے کنارہ کرلیا اور ہم بھی اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اب آنے والے وقت میں ڈبلیو ایچ او یا تو بغیر کسی نظریاتی بغض کے کام کرے یا ہم اس سے الگ ہو جائیں گے'۔

بولسونارو نے واضح کیا کہ 'یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او کو مالی مدد روکنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے علاج کےلئے ہائیڈروکلوروکوین کا ٹیسٹ روکنے کےفیصلے کو بدل دیا'۔

واضح رہے کہ برازیل میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34,021 ہوگئی ہے، جوکہ پوری دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔

ملک کی وزارت صحت کے مطابق برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اس سے 1437 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details