محکمہ سماجی بہبود نے اس تجویز کے شرائط کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بزرگ والدین کی دیکھ بھال کے لیے اولڈ ایج ہوم اگر متعلقہ علاقوں میں نہ ہوں تو ایسی صورت میں اولاد ہی کو اپنے والدین کی ہر حالت میں نگہداشت کرنی ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی پر اولاد کو سزا دی جائے گی اور اسے جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
بزرگ والدین کو الگ کرنا جیل کا سبب بن سکتا ہے - بزرگ لوگ
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی صدرات میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ایسی اولاد جو اپنے بزرگ والدین کو الگ کر دیتے ہیں انہیں اب سلاخوں کے پیچھے ڈالا جاسکتا ہے۔

بزرگ والدین کو الگ کرنا جیل کا سبب بن سکتا ہے
بہار میں بزرگ والدین کی جانب سے اس طرح کے کیسز درج کرانے پر غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کرنے کی تجویز ہے۔ اور اولاد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں کابینہ اجلاس کے دوران متعدد فیصلے کیے گئے۔