اردو

urdu

'آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے'

By

Published : May 26, 2019, 5:08 PM IST

اے پی کے نامزد وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔

متعلقہ فوٹو

اس ملاقات کے دوران متحدہ اے پی کی تقسیم کے موقع پر موجودہ ریاست سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل، معاشی طورپر پسماندہ آندھراپردیش کو مدد کرنے کی مودی سے خواہش کی گئی۔

انہوں نے ملاقات کے بعد آندھرا پردیش بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تفصیلات پیش کیا۔

اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کے زیرالتوا فنڈس کی اجرائی،اے پی کے لیے خصوصی درجہ پر فیصلہ کرنے کی بھی جگن نے درخواست کی۔

ریاست کے ضلع کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ، پولاورم پروجیکٹ، دُگاراجاپٹنم بندرگاہ جیسے بڑے پروجیکٹ کے لیے فنڈس کے الاٹمنٹ کی بھی جگن نے خواہش کی۔

انھوں نے ریاست کے زیرالتوابلوں کے لیے 30ہزار کروڑ روپئے کی رقم جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر مالی امور پر بھی تفصیل سے بات چیت کی ۔

گذشتہ دنوں جگن کی پارٹی وائی ایس آرکانگریس کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی اور ان کو گزشتہ روز ہی وائی ایس آر کانگریس مقننہ پارٹی کا لیڈر قرار دیا گیا کے بعد ان کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

جگن نے اس ملاقات کے دوران ریاست کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی بھی خواہش کرتے ہوئے ایک میمورنڈم بھی مودی کے حوالے کیا۔

مودی نے انتخابات میں شاندار کامیابی پر جگن کو مبارکباد پیش کی۔جگن موہن ریڈی اس ماہ کی 30 کو وجئے واڑہ میں اے پی کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے جس میں شرکت کے لیے مودی کو مدعو کیا گیا۔

دہلی پہنچنے کے بعد جگن کا دہلی ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔ان کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور ان کا شاندار استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے وہ سیدھے وزیراعظم کی قیامگاہ پہنچے۔ان کے ساتھ پارٹی کے ایم پیز، اے پی کے چیف سکریٹری بھی دہلی روانہ ہوئے۔

مودی سے ملاقات کے بعد جگن سیدھے دہلی کے اے پی بھون پہنچے جہاں اے پی بھون کے اہلکاروں سے ان کی ملاقات ہوئی۔ دہلی میں اے پی کیڈر کے عہدیداروں نے بھی ان سے ملاقات کی۔

جگن موہن ریڈی کی پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 151سیٹیں جیتی ہیں جبکہ چندربابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کو صرف 23سیٹیں ملی۔

وائی ایس آر کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں بھی ریاست میں 22سیٹیں جیت کر شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

arjumand

ABOUT THE AUTHOR

...view details