گذشتہ ہفتے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کے پیش نظر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے انسانیت اور امن پسندی کی مثال پیش کرتے ہوئے کروڑوں لوگوں کا دل جیت لیا۔
برج خلیفہ پر جسنڈا آرڈرن کی تصویر - masjid
دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر پروجیکٹر کے ذریعے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر بنا کر متحد عرب امارات نے انہیں مسلمانوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
jacinda ardern
کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے نیوزی لینڈ کی عوام مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے امن و امان کا پیغام دیا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو پورے نیوزی لینڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا تھا۔ وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کے ساتھ ساتھ ملک کی خواتین نے حجاب پہن کر مسلمانوں کے تئیں اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نماز جمعہ سے عین قبل ایک شخص نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں داخل ہو کر اندھادھند فائرنگ کی تھی جس میں تقریباً 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔