اس سے قبل (پہلے دور میں) ملک کی کئی ریاستوں میں روڈ شوز اور پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو جموں و کشمیر کے سیاحت، صحت، زراعت، آئی ٹی، بایوٹیکنالوجی اور سنیما کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب رجحانے کا عمل جاری ہے۔
J&K global investors' meet reaches Hyderabad یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے مشیر برائے لیفٹینٹ گورنر راجیو رائے بھٹناگر کی قیادت میں وفد نے مختلف صنعت کاروں اور کاروپریشنوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جس دوران انہیں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
جموں و کشمیر کی معیشت کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع میں بڑھاوے کی غرض سے جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمیٹ 2020کے وفود نے مختلف صنعت کاروں اور کاروپریشنوں کے قریب 150افراد سے ملاقاتیں کیں جس دوران تین ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے MoUsپر دستخط کیے گئے۔
جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر (صحت و طبی تعلیم) اتل ڈلو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر زرخیز زمین، مناسب آب و ہوا کے لیے مشہور ہونے کے سبب یہاں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔‘‘
’’جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمیٹ 2020‘‘ کے عنوان سے منعقد کیے گئے اس پروگرام میں راموجی فلمز، ٹاٹا بی ایس ایس سمیت کئی مشہور انڈسٹریز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
گلوبل انوسٹرس سمیٹ کے دوسرے دور میں چنئی اور احمد آباد میں روڑ شوز بھی شامل ہیں۔