اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وقت آگیا ہے کہ بھارت آتم نربھر بھارت کے لیے سرمیایہ کاری کرے: کوٹک - سی آئی آٗئی کے نومنتخب صدر اُدے کوٹک

انڈسٹری چیمبر سی آئی آئی کے نومنتخب صدر اُدے کوٹک نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے لیے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔

کوٹک
کوٹک

By

Published : Jun 8, 2020, 6:20 PM IST

انڈسٹڑی چیمبر سی آئی آئی کے نومنتخب صدر ادے کوٹک نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارتی کاروبار کو تبدیل کیا جائے اور اتم نربھربھارت کی تعمیر کے لئے سرمایہ کاری کی طرف مثبت نقطہ نظر اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا 'بھارت انکارپوریشن کو کوڈ-19 کے بحران سے دوچار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کرتے ہوئے نئے اسٹریٹجک شعبوں میں تازہ اور جرات مندانہ سرمایہ کاری کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے'۔

ادے کوٹک 'کوٹک مہندرا بینک' کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں، انہوں نے 'انڈیا انک' کو مشورہ دیا کہ مشکل وقت کے دوران بقا کے لئے کیپٹل مارکیٹ کو بہتر بنائیں اور بفر فنڈ اکٹھا کریں'۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا 'کووڈ-19 کے اثر و رسوخ کے ساتھ اب ہم ایک ایسی دنیا دیکھیں گے جہاں نمایاں استحکام ہوگا۔ جب ہم آگے بڑھیں گے تو زیادہ تر سیکٹرز میں کم کھلاڑیوں کا امکان ہے'۔

انہوں نے کہا 'یہ وقت بھارت اور بھارتی کاروبار کو تبدیل کرنے اور ایک مثبت نقطہ نظر اپنانے کا ہے اور اتم نربھربھارت کے بارے میں وزیر اعظم کے بیان نے انہیں بے حد متاثر کیا تھا'۔

ماضی میں ناقص کارپوریٹ گورننس اور ضرورت سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی وجہ سے بھارتی صنعت پریشان ہے۔ اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'اب وقت آگیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے کام میں خراب عناصر کی صفائی کے ساتھ ہی سرمایہ کاری کے بارے میں ایک نیا نظریہ قائم کیا جائے'۔

انہوں نے بھی کہا 'موقع ملا ہے کہ مردہ اثاثوں میں سے کچھ کو زندہ کیا جائے اور ان کو ایک نئی نظر سے دیکھیں اور ایسے وقت میں سرمایہ کاری کریں جب طویل مدتی سود کی شرح کم ہو رہی ہوں'۔

اتم نربھربھارت یا خود انحصار بھارت کے حصول کے لیے انہوں نے کہا 'معاشرتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا ضروری ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ماحولیات اور دیہی انفراسٹرکچر شامل ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details