مریخ سیارہ منگل کو زمین کے قریب تر ہوگا، یہ سیارہ زمین کے اطراف اپنے سفر کے دوران کل شام 7.47 بجے اس نکتہ پر پہنچے گا جو زمین سے قریب تر ہوگا۔
پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر رگھونندن نے یواین آئی کو بتایا کہ ہر 26 ماہ میں ایک مرتبہ ایسا فلکیاتی نظارہ جس میں مریخ سورج کے مخالف سمت ہوتا ہے، دیکھنے میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو 4.56 بجے بھی مریخ سورج کے مخالف سمت ہوگا، تاہم مریخ سیارہ، آئندہ 13 برس میں زمین سے مزید قریب تر ہوگا۔ اس فلکیاتی نظارہ میں رواں برس مریخ، زمین سے قریب تر، روشن اور بڑا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عموماً مریخ سے زمین کا سفر 55.7 ملین کلومیٹر ہے، انہوں نے کہا کہ اکتوبرسنہ 2020 لوگوں کو اس کو دیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔