لوک سبھا میں آج کارروائی شروع ہوتے ہی رونیت سنگھ نے کہا کہ پیر کی شام سات بجے وہ اور ان کے ساتھ تین دیگر اراکین پارلیمنٹ کمپلیکس کے صدر دروازے کے باہر کسان بل کے خلاف پرامن طور پر کینڈل مارچ کے لیے گئے۔ اسی دوران تقریبا 100 کی تعداد میں پولس اہلکار وہاں پہنچے اور ان کے ساتھ زور زبردستی کی، جس کی وجہ سے انھیں چوٹیں پہنچی۔
رونیت سنگھ نے کہا کہ چاروں ممبران پارلیمنٹ کے باہر وجے چوک کے علاقے میں صرف موم بتیاں لے کرعلامتی مظاہرے کی شکل میں جانا چاہتے تھے۔ رکن پارلیمان کی حیثت اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولیس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی پولیس ممبران پارلیمان کے ساتھ ایسی بدسلوکی کر سکتی ہے تو پھر وہ عام کسانوں اور لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہوگی۔