اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نریندر مودی سب سے مقبول رہنما، ملک کے لیے باعث فخر: مرکزی وزیر - مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جارہ کردی بیان میں کہا گیا کہ امریکی ڈیٹا سروے کے ادارہ 'مارننگ کنسلٹ' کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول رہنما قرار دینا ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

prime minister narendra modi
prime minister narendra modi

By

Published : Jan 2, 2021, 5:57 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'مارننگ کنسلٹ' نے دنیا کے 13 بڑے جمہوری ممالک کے رہنماؤں کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کیا۔

اس سروے میں وزیراعظم نریندر مودی جی کو سب سے زیادہ 55 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جو ان کی مقبولیت ثابت کرتی ہے۔

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 'اس سروے میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان، جرمن، برازیل، میکسیکو، جنوبی کوریا اور اسپین جیسے ممالک کے رہنماؤں کے بارے میں رائے عامہ کا سروے کیا گیا تھا۔

اس سروے میں میکسیکو کے صدر اینڈراس مینویئل لوپیز اوبریڈور 29 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن 27 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہيں۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 'بین الاقوامی سروے ایجنسی 'گیلپ انٹرنیشنل' نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کووڈ 19 کے دور میں 90 فیصد بھارتی شہریوں کا خیال ہے کہ نریندر مودی کا کام قابل تحسین ہے'۔

ڈیٹا سروے آرگنائزیشن 'مارننگ کنسلٹ'کے مطابق تقریباً 75 فیصد لوگوں نے نریندر مودی کے حق میں رائے ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ 'مارننگ کنسلٹ' برسراقتدار عالمی رہنماؤں کی قبولیت کی بنیاد پر سروے کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details