اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں مذہبی منافرت کا معاملہ - religious hatred in West Bengal

کولکاتا شہر میں مسلمان ہونے کے سبب گیسٹ ہاؤس میں کمرہ نہ دیے جانے پر لوگوں کو انتہائی افسوس اور حیرت ہے۔ جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ اتنے دلبرداشتہ ہو گئے کہ ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

سدف
سدفسد

By

Published : Sep 21, 2020, 10:10 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مذہبی منافرت عروج پر مدرسہ اساتذہ کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر گیسٹ ہاؤس نے پہلے سے طے شدہ کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔

اس پر کولکاتا شہر کے دانشوروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں شکایت درج کرتے ہوئے دونوں گیسٹ ہاؤس سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں دو گیسٹ ہاؤس میں مالدہ ضلع کے دس اساتذہ نے پہلے سے کمرہ کرایے پر لے رکھا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کو ہزیمت اٹھانی پڑی۔

مالدہ ضلع سے یہ دس اساتذہ وکاس بھون میں اسکول کے کام سے آئے تھے۔کام ختم یونے کے بعد جب کمرے میں آرام کرنے پہنچے تو ان کو گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اس معاملے میں پولس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔پولس نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details