چندریان۔2 کو آج دن دو بجکر 43 منٹ پر دوبارہ لانچ کیا جائے گا۔
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اسرو نے 18 جوالائی کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اب 22 جولائی کو دن دو بجکر 43 منٹ پر دوبارہ چندریان۔2 کو لانچ کیا جائے گا۔
بھارت کے سب سے بڑے خلائی منصوبے چندریان۔2 کو عملی جامہ پہنانے میں اپنی خدمات پیش کرنے والے بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کے سائنسداں ڈاکٹر سید مقبول احمدکی ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چندریان 2 پچھلے مشن سے 100 گنا زیادہ ایڈوانس ہے۔
اس سے قبل آندھراپردیش کے شری ہری کوٹا سے 15 جولائی کو پیر کی رات 2 بجکر 51 منٹ پر خلائی مشن چندریان 2 کو لانچ کیا جانے والا تھا، تاہم اسے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اس خبر نے وہاں میڈیا گیلری میں موجود صحافیوں میں ہلچل مچادی تھی۔ اس میڈیا گیلری میں نہ صرف ملک بلکہ دیگر ممالک کے صحافی بھی موجود تھے تاکہ اس ہائی پروفائل لانچ کا کوریج کیا
جاسکے۔