جمعرات کو جاری ایک اپڈیٹ میں اسرو نے کہا کہ موسم کی صورتحال کے مطابق لانچنگ کے لیے عارضی طورپر 15:02 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اس سال کا اسرو کا پہلا مشن ہوگا۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے لانچنگ کی سرگرمیوں میں رخنہ پڑا تھا۔
اسرو نو غیرملکی سیٹلائٹ لانچ کرے گا - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اپنے 51ویں مشن میں پی ایس ایل وی۔سی 49 کے ذریعہ سات نومبر کو شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے زمین کا مشاہدہ کرنے والے ای او ایس۔01 سیٹلائٹ کے ساتھ نو غیرملکی سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔
اسرو نو غیرملکی سیٹلائٹ لانچ کرے گا
ای او ایس۔01سیٹلائٹ، زراعت، جنگلات اور آفات سے متعلق زمین کا مشاہدہ کرے گا۔