اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرو متعدد دفاعی سیٹیلائٹ لانچ کرے گا - satellites

خلا میں مسلسل نئے تجربات کے دوران بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) دفاعی عملے کے لئے آئندہ ماہ سے متعدد سیٹلائٹس کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرو متعدد دفاعی سیٹیلائٹ لانچ کرے گا

By

Published : Apr 3, 2019, 10:39 AM IST

اسرو کی طرف سے 2020 تک زمینی مشاہدے کے لیے تقریباً 8 سیٹلائٹ لانچ کئے جائیں گے جو کہ خصوصاً ملک کی فوج کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ متعدد سیٹلائٹوں میں سے جی سیٹ 32 کو جی سیٹ 6 اے کے بدلے آئندہ سال لانچ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرو نے حال ہی میں ہیس آئی ایس، مائکروسیٹ آر اور ایمیسیٹ نامی سیٹلائٹوں کو لانچ کیا تھا۔

لانچ ہونے والے سیٹلائٹوں میں کارتوسیٹ 3،ریسیٹ 2بی، ریسیٹ 1 اے،وغیرہ نامی سیٹیلائٹ شامل ہیں۔

کارتوسیٹ 3 کسی بھی اسلحہ کی ہائی ریزو لیشن والی تصویر کھینچ سکتاہے اور ریسیٹ سیریز کے سیٹیلائٹ خلا سے زمینی نظام کے ہر منظر کو قید کرسکتا ہے۔

اسرو کے چیرمین ڈاکٹر سیون کے مطابق قوم کی فلاح و بہبود اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر ان سیٹلائٹوں کو لانچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے لانچ کئے جانے والے اور فوج کے لئے سیٹیلائٹ لانچ میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا مقصد قوم کی ترقی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details