اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2019, 12:02 AM IST

ETV Bharat / bharat

چندریان 2 کے لیے الٹی گنتی اتوار سے

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کی چاند پر بھارت کے دوسرے مشن چندریان 2 کے داغے جانے کی20گھنٹے کے الٹی گنتی اتوار صبح کو شروع ہوگی۔

چندریان 2 کے لیے الٹی گنتی اتوار سے

اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیوم نے بتایا کہ الٹی گنتی اتوار صبح چھ بجکر 51منٹ پر شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اور تمام آلات کی جانچ کا کام بھی پورا ہوچکا ہے۔

چندریان 2 کو لے جانے والے ملک کے سب سے وزنی راکٹ جی ایس ایل وی بھی تمام طرح کی تیاریوں کے ساتھ پیر کو سہ پہر دو بج کر 51منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ سے خلاء میں پرواز کے لیے تیار ہے۔

اس مشن میں چندریان کے ساتھ مجموعی طور پر تیرہ ملکی پے لوڈ سائنسی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ان میں طرح طرح کے کیمرے، اسپیکٹرو میٹر، رڈار، پروب او رسسمومیٹر شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details