اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرو جلد ہی جدید مصنوعی سیارہ لانچ کریگا

بھارت کی طرف سے 25 نومبر کو ایک جدید مصنوعی سیٹلائیٹ لانچ کی جائے گی، یہ سیٹلائیٹ راکٹ صبح 9 بج کر 28 میںٹ پر چھوڑی جائے گی۔

ISRO two new satellites

By

Published : Nov 19, 2019, 1:09 PM IST

Updated : Nov 19, 2019, 1:30 PM IST

بینگلورو کے انڈین اسپیس ریسرچ سے دو جددید مصنوعی سیٹلائیٹ لانچ کی جا رہی ہیں، یہ سیٹلائیٹز ہیں کارٹوسیٹ 3 ، اس سیٹلائیٹ کو 25 نومبر 2019 کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔

بھارتی اسپیس ایجنسی کے مطابق اس سیٹلائیٹ کو انڈیاز پولر سیٹلائیٹ لانچ وہیکل، پی ایس ایل وی- سی 47 کے ساتھ ستیش دھون اسپیس سینٹر شری ہری کوٹہ سے لانچ کیا جائے گا۔

اسرو کا جدید مصنوعی سیارہ

اس سیارہ کو 25 نومبر کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 28 منٹ پر خلا میں چھوڑا جائے گا،

اسرو کا ماننا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ 74واں لانچ وہیکل مشن ہے، جو ستیش دھون اسپیس سینٹر شری ہری کوٹہ بینگلورو سے روانہ کیا جائے گا۔

اسرو ٹیکنالوجی اور اسپیس ریسرچ میں نمایاں ترقی انجام دے رہا ہے، حال ہی میں اسرو کی طرف سے چندریان ایک کی کامیابی کے بعد چندریان دو کو اسپیس میں لانچ کیا گیا، جس کا کام چاند پر پانی کی کھوج کرنا ہے ۔

آپ کو بتا دئیں کہ بھارت ایک واحد ایسا ملک ہے جس نے چاند پر پانی کی کھوج کی ہے۔ اور پانی کی مزید کھوج کے لیے بھارت نے چندریان دو کو چاند پر بھیجا ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2019, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details