اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرائیل: لیبر - لیکڈ پارٹی کے درمیان اتحاد

اسرائیل کی لیبر پارٹی اور نیتن یاہو کی لیکڈ پارٹی نے آپس میں اتحاد کرکے حکومت میں شرکت دار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

Israel's Labor party joins Netanyahu-Gantz unity govt
اسرائیل: لیبر پارٹی اور گانٹز کے درمیان اتحاد

By

Published : Apr 27, 2020, 12:37 PM IST

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاھو کی لیکڈ پارٹی اور بینی گانٹز کی سینٹرسٹ بلیو اور وائٹ پارٹی کی تشکیل کردہ اتحاد کو حکومت میں حصہ داری کے لیے منظوری مل گئی ہے۔

نیتن یاہو اور گینٹز کے مابین ایک ہفتہ قبل 'پاور شیئرنگ' معاہدے کے بعد نیتن یاہو 18 ماہ تک وزیراعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس معاہدے کے بعد اسرائیل کی لیبر پارٹی نے اپنے دیرینہ حریف وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہونے کے لئے ووٹ دیا ہے۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی کمیٹی کے تقریبا 64.2 فیصد ارکان نے حکومت میں شامل ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

لیبر کے رہنما امیر پیریز نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نئی حکومت میں شامل ہونے پر راضی ہیں۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیریز کا وزیر اقتصادیات کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا منصوبہ ہے، جبکہ لیبر کے ایک اور رکن پارلیمنٹ اتزک سمھولی لیبر اور سماجی خدمات کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details