اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'تراویح کی نمازیں گھروں میں ہی ادا کی جائیں' - mewat

عالم دین مفتی زاہد حسین نے کہا کہ رمضان میں بھی نمازیں گھروں میں ادا کریں، تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں ہی کریں۔ سماجی دوری بنائے رکھیں لیکن اللہ رب العالمین سے رشتہ استوار کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔

sdf
sfd

By

Published : Apr 17, 2020, 8:32 PM IST

بین الاقوامی سطح پر کورونا نامی مہلک بیماری سے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت میں بھی یہ مرض طاعون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ویڈیو

ہریانہ میں میوات کے نوح میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 50 کو عبور کر چکی ہے۔

رمضان کا مقدس مہینہ آنے والا ہے۔اسی کے پیش نظر نوح کے بڑے مدرسہ معین الاسلام کے ناظم مفتی زاہد حسین نے کہا کہ رمضان میں بھی نمازیں گھروں میں ادا کریں، تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں ہی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی دوری بنائے رکھیں لیکن اللہ رب العالمین سے رشتہ استوار کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت کی جانب سے کسی طرح کا کوئی ٹیسٹ کیا جائے تو اس میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ کرونا کے لئے سیمپل دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details