اردو

urdu

By

Published : Apr 17, 2020, 7:38 PM IST

ETV Bharat / bharat

'رمضان المبارک میں مسلمان یہ احتیاط برتیں'

مسجدوں میں جو نمازیں جس طریقے سے پانچ لوگوں کے ساتھ ہو رہی ہیں، اسی معمول پر تراویح بھی ادا کی جائے گی اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

sdf
sd

کورونا وائرس کے پیش نظر اتر پردیش کے بنارس سے تعلق رکھنے والے مولانا نصیر احمد سراجی نے کہا کہ 'آنے والا جمعہ رمضان المبارک میں ہوگا ایسے میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نماز تراویح کے لیے مسجدوں میں بھیڑ نہ لگائیں۔'

ویڈیو

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں میں جو نمازیں جس طریقے سے پانچ لوگوں کے ساتھ ہو رہی ہیں اسی معمول پر تراویح بھی ادا کی جائے گی اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ گھروں میں بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ جس مسجد کے امام حافظ ہیں وہ اپنی مسجد میں قرآن سنا سکتے ہیں اور جس مسجد کے امام حافظ نہیں ہیں اس مسجد میں دوسری جگہ سے تراویح سنانے کے لیے حافظ نہ لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افطار یا بازاروں میں سامان لیتے وقت بھی بھیڑ سے بچا جائے۔

انہوں نے بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں اپنی ذات پر سب سے کم خرچ کرنے کی کوشش کریں اور غریب، بے سہارا، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details