اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بلوچستان: آئی ایس آئی کے اعلی افسر کا کورونا سے انتقال - ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم آبرو

بریگیڈئر حسن افضل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سیکٹر کمانڈر تھے۔

isi's top officer in balochistan dies of covid-19
بلوچستان: آئی ایس آئی کے اعلی افسر کا کورونا سے انتقال

By

Published : Jun 21, 2020, 9:16 AM IST

پاکستان کے بلوچستان میں تعینات انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سینئر افسر بریگیڈئر حسن افضل گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کی وبا میں مبتلا تھے۔ جن کا اسی بیماری کی وجہ سے آخرکار انتقال ہوگیا۔

بلوچستان: آئی ایس آئی کے اعلی افسر کا کورونا سے انتقال

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بریگیڈئر حسن آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر تھے اور اس کی موت پاکستان کے شورش زدہ صوبے میں طبی سہولیات کی مکمل عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں 9،000 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کا سب سے کم ترقی یافتہ صوبہ بلوچستان میں کوئی کورنا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے سپر اسپیشلیٹی اسپتال نہیں ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم آبرو نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں متنبہ کیا تھا کہ اگلے چند مہینوں میں یہ معاملات بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر آبرو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 'جولائی سے ستمبر تک ہم توقع کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے واقعات عروج پر ہوسکتے ہیں اور صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے'۔

ڈاکٹر ابرو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 'صوبے میں 40 فیصد آبادی اس وقت متاثر ہے'۔

انہوں نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ 'اگرچہ صحت کے حکام نے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے اصولوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے'۔

اطلاع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3436 ہوگئی جبکہ انفیکشن کی مجموعی تعداد 174،676 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details