اس حملے میں دستے کے 6 ارکان کی موت جبکہ 31 دیگر زخمی ہوگئے۔
عراق میں آئی ایس کے حملے میں 6 کی موت، 31 زخمی
شمالی عراق میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں نے حکومت حامی فوجی دستہ ہشد شابدی کے قافلے پر حملہ کیا۔
iraq
عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ سے متعلق میڈیا کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس دہشت گردوں نے مخمور علاقے میں اہم شاہراہ پر ہشد شابدی کے قافلے پر گولی باری کی۔ حملے میں فوجی دستے کے چھ افراد مارے گئے اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔
موقع پر پہنچی عراقی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور حملہ آوروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔