اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایشان اور انیانہ کی نئی فلم 'خالی پیلی' اکتوبر میں ریلیز ہوگی - خالی پیلی فلم ط

خالی پیلی فلم کے پروڈیوسر و فلمسازعلی عباس ظفر نے ٹویٹر پر اس خبر کی اطلاع دی ہے۔

Ishaan-Ananya's Khaali Peeli set for OTT release in October
ایشان۔انیانہ کی خالی پیلی اکتوبر میں او ٹی ٹی ریلیز ہونے والی ہے

By

Published : Sep 7, 2020, 2:03 PM IST

اداکار ایشان کھٹر اور انانیا پانڈے کی آنے والی فلم 'خالی پیلی' کے پروڈیوسر نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم دو اکتوبر کو آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم۔ زی پلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی تیاری کرنے والے فلمساز علی عباس ظفر نے ٹویٹر پر اس خبر کو شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ 'پورا ملک جس میڈ رائڈ کے پیچھے پڑا ہے، وہ فلم دو اکتوبر کو آرہی ہے ! تو عوام تیار ہو جائیں'۔

ایشان۔انیانہ کی خالی پیلی اکتوبر میں او ٹی ٹی ریلیز ہونے والی ہے

ایشان اور انانیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی ریلیز کی تاریخ پوسٹ کردی۔

فلمساز علی عباس ظفر سلطان، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت جیسے بلاک بسٹرز کی ہدایت کاری کے لئے مشہور ہیں۔ انھوں نے فلم کے شریک پروڈیوسر کے لئے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا اور اس پر لوگوں نے کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details