ایران کے متعدد پڑوسی ممالک نے اس وبا کے باعث اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے تہران ان دنوں معاشی مشکلات سے دو چار ہے۔
جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے ریپڈ فنانشل انسٹرومنٹ کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جائے گی اور ہمارے مرکزی بینک نے فوری طور پر اس سہولت تک رسائی کی درخواست دی ہے۔
ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہیمتی نے اپنے سوشل میڈیا سائٹس پر لکھا کہ 'ہم نے آئی ایم ایف سے آر ایف آئی کے ہنگامی فنڈز کے تحت 5 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی تیار کر سکیں۔
مختلف ممالک کے ساتھ ایران میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس گذشتہ دنوں سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولز کالجز سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دئے گئے ہیں۔