وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعہ کو بتایا کہ عملہ کے نو ارکان کورہا کردیا گیا ہے اور وہ جلد ہی بھارت واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ، ’’ہم نے باقی بھارتی عملہ بھی رہا کرنے کے تعلق سے ایرانی اہلکار سے درخواست کی ہے‘‘۔
ایران نے نو بھارتی یرغمالیوں کو رہا کردیا انہوں نے کہاکہ مزید تین بھارتی ملازمین کی رہا ئی کے سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ سے بات چیت ہو رہی ہے اور امید کر تے ہیں بہت جلد باقی تین لوگوں کی رہائی ممکن ہوجائے گی۔
وزرات خارجہ کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایرانی حکومت نے 21 بھارتیوں کے قید میں ہونے کی اطلاع دی جس میں تین ایم ٹی رایا جہاز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برطانوی تیل ٹینکر جہاز ''اسٹینا ایمپرو''کے 18 برطانوی شہری کی گرفتاری کی بات کہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایرانی رویلشنری گارڈ نے بحر ہرمز میں برطانوی تیل ٹینکر جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ایرانی حکومت نے برطانوی حکومت کے ذریعہ ایرانی تیل کے جہازوں پر قبضہ کرنے کے خلاف جوابی کارروا ئی کی تھی۔