اسٹیو اسمتھ نے شاندار 59 رن بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 48 گیندوں کا سامناکیا۔اس دوران اسمتھ کے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینس کوشکست دی - ajinkaya rahane
کپتان اسٹیو امتھ کی بہترین بلے بازی کی بدولت راجسھان رائلز نے مقررہ ہدف آسانی سے عبور کر لیا۔
راجستھان رائلز نے ٹاس جیتنے کے بعد ممبئی انڈینس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو کی بہترین بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے راجستھان کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان روہت شرما محض پانچ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن ڈی کاک نے ٹیم کو بہترین شروعات دی۔انہوں نے شاندار 47 گیندوں میں شاندار 65 رنوں کی پاری کھیلی۔ ڈی کاک نے چھہ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
سوریہ کمار یادو نے 33 گیندوں میں 34 رنوں کی پاری کھیلی۔
راجستھان کی جانب سے ایس گوپال سب سے کامیاب گیندباز رہے۔انہوں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنی، آرچر اور انادکٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔