ممبئی انڈیئنز کنگز الیون پنجاب سے پچھلی شکست کا حساب بیباق کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
آئی کا خطاب 3 مرتبہ اپنے نام کرنے والی ممبئی انڈیئنز رواں سیزن میں کافی اتار چڑھاؤ سے گزر رہی ہے اور آج اپنے گھریلو میدان پر کنگز الیون پنجاب کو شکست دے کر اپنی جیت کی سواری جاری رکھنا چاہے گی۔
ممبئی انڈیئنز 5 میچوں میں 3 جیت درج کر کے پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر ہے جبکہ پنجاب 6 میچوں میں 4 میچ جیت کر تیسرے مقام پر ہے۔
ممبئی انڈیئنز نے پچھلے میچ میں حیدرآباد کو شکست دی تھی۔اور آج بھی وہ اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔
ممبئی انڈیئنز میں کوئنٹن ڈی کاک، کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا جیسے بہتری بلے باز موجود ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں نام ہاردک پانڈیا کا ہے جنہوں نے اب تک ڈیتھ اوورز میں شاندار بلے بازی کی ہے اور آج بھی ان سے اسی طرح کی کارکردگی کی امید ہوگی۔
گیندبازی کے معاملے میں ممبئی کے پاس لستھ ملنگا اور جسپریت بمراہ کی جوڑی موجود ہے جو کفایتی گیندبازی کے ساتھ ساتھ وکٹ لینے میں بھی کامیاب ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ الزاری جوزف ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے بہترین گیندبازی کی تھی اور حیدرآباد کے خلاف محض 12 رنوں کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب کنگز الیون پنجاب بلے بازی تھوڑی سی کمزور نظر آ رہی ہے ابھی تک کرس گیل اور ڈیوڈ ملر کا بلہ نہیں چلا ہے جبکہ لوکیش راہل مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس کے علاوہ مینک اگروال اور سرفراز خان ان کا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔
جبکہ گیندبازی میں محمد سمیع اور سیم کرن جیسے تیز گیند باز موجود ہیں جبکہ اسپین گیندبازی کی کمان کپتان روی چندرن اشون سمبھال رہے ہیں جبکہ مروگن اشون اور مجیب الرحمن کی کارکردگی بھی اطمینان کن ہے۔