اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: کولکاتا کی 8 وکٹوں سے فتح

جئے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے کولکاتا کو 139 رنوں کا معمولی ہدف دیا تھا جسے کولکاتا نے بآسانی حاصل کر لیا۔

کرس لن اور سنیل نرائن نے پہلے وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شراکت داری نبھائی

By

Published : Apr 8, 2019, 8:08 AM IST

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔

راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 139 رن بنائے، راجستھان کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 59 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رن بنائے جبکہ جوس بٹلر نے 37 رنوں کا تعاون کیا۔

کولکاتا کی جانب سے ہیری گرنی 2 وکٹیں ھاصل کیں جبکہ پرسدھ کرشنا کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے بازوں نے راجستھان رائلز کے گیندبازوں کی جم کر دھنائی کی اور محض 8 اوورز میں 91 رنوں کی شراکت داری نبھائی، کرس لن اور سنیل نارائن نے میدان کے چاروں جانب شاٹ لگائے، کرس لن نے 32 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد 50 کی بنائے جبکہ سنیل نارائن 25 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رابن اتھپا اور شبھمان گل نے ٹیم کو بآسانی منزل تک پہنچایا۔

راجستھان کی جانب سے شریس گوپال ہی واحد کامیاب گیندباز تھے، کولکاتا کت دونوں سلامی بلے بازوں کو انہوں نے ہی پویلین کی کی راہ دکھائی۔ بقیہ کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔

کولکاتہ کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ راجستھان کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details